جمعہ, 26 اپریل 2024


سچوان نارمل یونیورسٹی کاجامعہ کراچی میں چینی بیچلرزپروگرام شروع کرنےکااعلان

کراچی :کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بیجیان Li Bijian کا سچوان نارمل یونیورسٹی سے آئے ہوئے وفد کے ہمراہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے وائس چانسلر سیکریٹ میں ملاقات ہوئی۔
 
دوران ملاقات لی بیجیان Li Bijianنے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ جامعہ کراچی میں قائم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان ملک کا سب سے بڑا نسٹی ٹیوٹ ہے اور اس کی کارگردگی بے حد شاندار ہے جس میں جامعہ کراچی اور سچوان نارمل یونیورسٹی کے اساتذہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اورمیں انسٹی ٹیوٹ ہذا کے تمام دوستوں کی خدمات کو سراہنا چاہتا ہوں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سال جامعہ کراچی میں چینی بیچلرز پروگرام شروع کر رہے ہیں اور ہم جامعہ کراچی کے 20 طلبہ کوماسٹرز کے ڈگری پروگرامز میں صدارتی اسکالرشپ فراہم کریں گے۔جامعہ کراچی اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ سچوان نارمل یونیورسٹی کی اسکالرشپ سے مستفید ہوسکیں گے۔
 
اس کے علاوہ ہم تعلیمی اشتراک اور فیکلٹی واسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام میں بھی معاونت کریں گے۔اسکائی الائنس جس میں سچوان نارمل یونیورسٹی، یونسی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی شامل ہیں، کی تشکیل سے تینوں جامعات او رممالک میں باہمی تعلیمی اتحاد و تعاون کی فضا قائم ہوگی۔اس موقع پرچین کی سچوان نارمل یونیورسٹی کی نائب صدر Cai Guangjie اور بارہ رکنی وفد بھی موجود تھا۔
 
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ اس سال ساؤتھ ایشیاء ریجنل کانفرنس آف کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا انعقاد کرنے جارہے ہیں جو مکمل اسپانسرڈ ہوگااور کے ساتھ ساتھ دونوں جامعات میں سینئر اساتذہ کے لئے لیکچر سیریز کے انعقاد کو بھی یقینی بنایاجائے گا۔
 
اس موقع پر چین کی سچوان نارمل یونیورسٹی کی نائب صدر Cai Guangjie نے جامعہ کراچی کے ساتھ مشترکہ پی ایچ ڈی پروگرامز بالخصوص فزکس، کیمسٹری،میتھمیٹکس،ہسٹری،انٹرنیشنل ریلیشنز اور ایجوکیشن میں شروع کرنے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ساتھ امپیکٹ فیکٹر جرنلز میں باہمی اشتراک سے اشاعت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
 
اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ میں چینی قونصل جنرل اور سچوان نارمل یونیورسٹی کے صدر کے تعاون پر بیحد مشکور ہوں۔مجھے خوشی ہے کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان جامعہ کراچی اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا انسٹی ٹیوٹ بن کر ابھراہے اور مجھے امید ہے کہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔چینی زبان وثقافت سے ہم آہنگی عصرحاضر کی ضرورت بن چکی ہے اور جامعہ کراچی اس کے فروغ کے لئے کلیدی کردار اداکررہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment