بدھ, 24 اپریل 2024


سندھ بھرمیں تعلیمی اداروں کی بندش کےخلاف سماعت

کراچی: سندھ بھرمیں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف ہیومن رائٹس لائرز فورم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت میں نجی اسکول کے طلبا ء وطالبات اور درخواست گذار انچرج ٹاسک فورس فرزین سلیم عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت سندھ ہائی کورٹ کاکہنا ہے کہ تعلیم کی زمہ داری حکومت پر لاگو ہوتی ہے،کورونا سے متاثر تمام ادارے ہوتے ہیں نہ صرف تعلیمی ادارےلیکن صرف تعلیمی اداروں کو بندش کا سامنا ہے،سندھ میں پرائیوٹ اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے،پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کو تنخواہوں کی فراہمی بھی متاثر ہے۔

عدالت نےچیف سیکرٹری سندھ،سیکرٹری ایجوکیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment