جمعہ, 26 اپریل 2024


حیدرآباد کے اسکولوں کے لئے نئی امید!

ایمز ٹی وی ( تعلیم )حیدرآباد میں 25پرائمری اسکولوں کو صاف پانی اور حفظانِ صحت کی سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں کراچی میں قونصل جنرل جاپان، آکیراوچی اور سندھ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر، غفار ملک کی سربراہی میں تقریب منعقد کی گئی۔واضح رہے کہ حکومتِ جاپان کی معاوناتی اسکیم برائے انسانی تحفظ (GGP) کے تحت سندھ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو دی جانے والی مالی امداد سے حیدرآباد کے 25پرائمری اسکولوں کے لئے 50 بیت الخلا، 25پانی کے پمپس وغیرہ فراہم کئے گئے ہیں جس کے معاہدے پر دستخط کی تقریب فروری 2015 میں منعقد کی گئی تھی۔ اس وقت ان اسکولوں میں تقریباً 2000طالبِ علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں البتہ کسی اسکول میں بھی صاف پانی یا بیت الخلا کی سہولیات موجود نہ تھیں۔ حفظانِ صحت کی اس خراب صورتحال نے کئی بچوں کو اسکول جانے سے باز رکھا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے حیدرآباد کے دیہی علاقوں میں تعلیمی ماحول میں بہتری اور طالبِ علموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کی امید ظاہر کی۔ جناب اوچی نے اس موقعے پر جاپانی عوام کی طرف سے پیش کی جانے والی اس مدد کو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment