ھفتہ, 04 مئی 2024


پاک جاپان دوستی، مزید مضبوط ہو گی !

ایمزٹی وی (تعلیم) قونصل خانہ جاپان کراچی میں جاپان ایشیا نیٹ ورک آف ایکسچینج فو ر اسٹوڈنٹس اینڈ یوتھ کے تحت دو پاکستانی طالب علموں کے لئے تقریب آگہی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پرکراچی میں مقیم قونصل جنرل جاپان، آکیرا اووچی نے کہا کہ JENESYS 2015 پروگرام کے ذریعے پاکستان اور جاپان کے نوجوان اپنے اس براہِ راست تجربے کے ذریعے دوستی کی نشونما اور اسے مزید پختہ کریں گے اور مستقبل سے متعلق دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے میں اپنا مرکزی کردار ادا کرسکیں گے۔ اس پروگرام کے پہلے حصے کے تحت پاکستانی جامعات میں زیرِ تعلیم12طلبہ جا پان کا دورہ کریں گے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ مارچ میں جاپان جائیں گے ۔ حکومتِ جاپان کے اس پروگرام کا مقصد جاپان اور ایشیائی ممالک کے درمیان د وستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment