بدھ, 01 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


حکومت نے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا!

ایمزٹی وی (تعلیم)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث 26 جنوری سے 31 جنوری تک تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول آج سے 31 جنوری تک بند رہیں گے جب کہ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ شدید سردی کے باعث کیا گیا۔

ای ڈی او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ والدین کی جانب سے بھی اسکول میں چھٹیاں دینے کی اپیل کی گئی تھی اس لئے طلباءوطالبات کوشدید سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment