بدھ, 01 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


پشاور میں 200تعلیمی ادارے بند کر دیئےگئے !

ایمزٹی وی (تعلیم) پشاورپولیس نے ناقص سیکیورٹی انتظامات پر200 نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ پولیس حکام کے مطابق کینٹ ، رورل اور سٹی سرکل میں روزانہ کی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیاجارہا ہے۔

 تین دنوں کے دوران ناقص سیکیورٹی انتظامات پر تقریبا 200 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف 12 ایس وی ای پی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ 

ضلع پشاور میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعداد 2ہزار کے لگ بھگ ہے۔ جس میں سے 50 فیصد کے سیکیورٹی انتظامات ناقص قراردیئے گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment