منگل, 30 اپریل 2024


جامعات کی خودمختاری میں دخل نامنظور

ایمزٹی وی(تعلیم) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے متفقہ طور پر قرارداد کے زریعے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتِ سندھ اور صوبائی اسمبلی سندھ کی جامعات کی خودمختاری میں مداخلت اور جامعات کے آئینی مجالس اور اداروں کے حقوق سلب کرنے کی کوشش ترک کردے- جو فیصلے جامعات کی سینٹ، سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل وغیرہ کو کرنے چاہیئں وہی کریں گے نہ کہ حکومت جامعہ کی داخلہ پالیسی طے کرنا اکیڈمک کونسل کا کام ہے اور اسے ہی کرنا چاہیے- اس قرارداد کی منظوری انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں دی گئی جو پیر کو اسٹاف کلب میں ڈاکٹر شکیل فاروقی کی صدارت میں منعقد ہوا- اجلاس میں ایک اور قرارداد منظور کی گئی کہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے دیا گیا اشتہار نامناسب، اہلیت کے معیار کے منافی، امتیازی اور مبہم ہے- اس طرح کا اشتہار جاری کرنے والے ادارے کی نااہلی، سست روی اور جامعات کی حقیقت سے ناواقفیت کا مظہر ہے جسے انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی مسترد کرتی ہے- اجلاس میں متفقہ طور پر طے کیا گیا کہ 10فروری انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا اجلاس عام ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment