منگل, 30 اپریل 2024


جامعات کی سیکیورٹی کے حوالے سے گورنر سندھ نے ہدایت کردی!

ایمزٹی وی(تعلیم)گورنرسندھ عشرت العباد کی زیر صدارت سرکاری شعبہ کی جامعات کے وائس چانسلرز اور ڈائریکٹرز آئی بی ایز کا اجلاس ہوا۔ اجالاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام وائس چانسلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ درسگاہوں میں جامع اور فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائیں تاکہ دہشت گردی کے کسی ممکنہ واقعہ سے بچا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جامعات کے اساتذہ کے پروموشن اور دیگر امور کے بارے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پی ایم ڈی سی و پی ایم وی سی سے مشاورت کے بعد یکساں طور پر نافذہونے والی پالیسی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ جامعات کے اساتذہ کے پروموشن اور دیگر امور کے بارے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پی ایم ڈی سی و پی ایم وی سی سے مشاورت کے بعد یکساں طور پر نافذہونے والی پالیسی بنائی جائے گی۔ جامعات کی سیکورٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ضرورت کے مطابق بائونڈری وال، واک تھرو گیٹ، سی سی ٹی وی کیمرے، سیکورٹی چیک پوائنٹس اور واچ ٹاورز بنائے جائیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہا جا سکے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment