پیر, 06 مئی 2024


آوازانسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام تقریب

ایمزٹی وی (تعلیم)آوازانسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنسزکے زیراہتمام نئے آنے والے طلباءوطالبات کے لئے یوم تعارف کاانعقادکیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرانعام باری، محمداصغراورمدثرحسین کا کہنا تھاکہ انسان کوہمیشہ وہ کام کرناچاہئے جس میں اس کی دلچسپی ہواوراسے لگتاہوکہ وہ یہ کام کرسکتاہے۔طلبا ءوطالبات کومیڈیاسے آگاہی دیتے ہوئے انہوں نے آوازا نسٹیٹیوٹ کی کاوشوں کوبھرپورسراہااورنئے طلباءوطالبات کوبہترمستقبل کے لئے نیک خواہشات کااظہاربھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پریکٹیکل سے پہلے اس کے بارے میں پڑھنا ضروری ہوتا ہے اور آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنسز ایسا اداراہ ہے جو تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹکل بھی کرواتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment