جمعہ, 03 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


باچا خان یونی ورسٹی میں تدریسی عمل 26 روز بعد بحال

 
ایمز ٹی وی (چارسدہ) گزشتہ ماہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد بند ہونے والی باچا خان یونی ورسٹی 26 روز بعد کھل گئی۔
چارسدہ کی باچا خان یونی ورسٹی میں تدریسی عمل 26 روز بعد بحال ہو گیا ہے۔ تقریباً ایک ماہ بعد کھلنے والی باچا خان یونی ورسٹی میں آنے والے طالب علموں اور عملے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے جب کہ یونی ورسٹی کی بیرونی دیواروں پر خاردار تاریں بھی لگائی گئی ہیں۔
وائس چانسلر باچا خان یونی ورسٹی کا کہنا ہے کہ جامعہ کی سیکیورٹی کے لئے سخت اتنظامات کئے ہیں اور طلبہ کو خوف سے نکالنے کے لئے ٹریننگ کیمپ لگا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض افراد اور اداروں نے تو باچا خان یونی ورسٹی پر حملے کی مذمت تک نہیں کی۔
ترجمان باچا خان یونی ورسٹی سعیداللہ خلیل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد یونیورسٹی کھولنےکا فیصلہ کیا گیا، یونی ورسٹی کی چار دیواری کو 14 فٹ بلند کر دیا ہے اورچاردیواری پرخاردارتاریں لگانے کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باچاخان یونیورسٹی میں 17 واچ ٹاورز تعمیر کئے گئے ہیں اور 20 ریٹائرڈ فوجیوں کی بھرتی کاعمل جلد مکمل کرلیاجائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 جنوری کو باچا خان یونی ورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں طالب علموں سمیت 21 افراد شہید ہو گئے تھے جب کہ پاک فوج کے کمانڈوز کی جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment