جمعہ, 03 مئی 2024


گھوسٹ اساتذہ اور اسکولوں کا سراغ لگارہے ہیں، صوبائی وزیرتعلیم نثار کھوڑو

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھو ڑو نے کہا ہے کہ سند ھ میں گھوسٹ اساتذہ اور اسکولز کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،بائیو میٹرک سسٹم کے تحت گھوسٹ اساتذہ اور اسکولوں کا سراغ لگایا جارہا ہے ۔

 

وہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں درسی کتب کی مفت فراہمی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب اور صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ سندھ کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دیں، سندھ میں دوہری سرکاری ملازمت کرنے کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ایسے ملازمین یا تو صحافت کریں یا ملازمت، انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ گھوسٹ اساتذہ اور اسکولوں کی نشاندہی کریں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ادارے کی جانب سے اس سال 48لاکھ 7ہزار 4سو 21کتابیں شائع کی گئی ہیں ۔وزیر تعلیم نے افسران پر زور دیا کہ سندھ کے ذمہ دار افسران سندھ کے تمام سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی فراہمی کو یقینی بتائیں۔

 

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئر مین سید ذاکر علی شاہ نے بتایا کہ بورڈ 1972 سے درس کتب کی اشاعت کا کام انجام رہا ہے اور گذشتہ 13سالوں سے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباءوطالبات کو مفت درسی کتب کی فراہمی کی جارہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment