ھفتہ, 04 مئی 2024


یوایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے تحت تعلیمی میلہ

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) امریکی قونصل خانے، ’ایجوکیشن یو ایس اے‘ اور ’یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (USEFP)’ کی جانب سے امریکا میں اعلیٰ تعلیم کے مواقعوں کے بارے میں تعلیمی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ میلے میں 22 سے زائد امریکی کالجوں اور جامعات نے اپنے اسٹالز لگائے جبکہ شرکا کو امریکی تبادلہ پروگراموں سے واپس آنے والے طلبا اور امریکی قونصل خانے کے عملے نے ویزا، کالج کی درخواستوں اور امریکا میں زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ 

اس کے ساتھ ساتھ USEFPکے عملے نے کراچی کےمختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور سیمینار منعقد کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں مقیم امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا کہ امریکامیں اس وقت 11 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن امریکی حکومت کی کوشش ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہو۔ ’ایجوکیشن یو ایس اے‘ کے تعلیمی مشیر عمیر خان نے کہا کہ اس تعلیمی میلے کے انعقاد کا مقصد طلبا کو امریکا میں تعلیمی تجربے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک نئے ملک میں رہائش اختیار کرنا اور تعلیم حاصل کرنا ایک مشکل تجربہ ہوتا ہے جس کیلیے ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔

عمیر نے کہا کہ بیرون ملک تعلیم کا مقصد صرف ڈگری کا حصول ہی نہیں بلکہ کردار سازی اور خود اعتمادی میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔ USEFP امریکا اور پاکستان کے عوام درمیان تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment