ھفتہ, 04 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو جلاء بخشنےوالاموادشامل کرناضروری ہے، گورنر سندھ

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)گورنر سندھ عشرت العباد کی زیرصدارت گورنر ہاﺅس میں آئی بی سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یکساں نصاب ، نظام تعلیم اور امتحانات کے طریقہ کار کے حوالے سے انٹر بورڈز کمیٹی آف چیئرمین ( آئی بی سی سی) ایک اہم ادارہ ہے جس کی سفارشات سے حکومت کو ان شعبوں میں مسلسل رہنمائی حاصل ہوتی ہے ۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید ترین تقاضوں اورضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی نصاب پر مسلسل نظر ثانی کی ضرورت ہو تی ہے ۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور تمام دنیاسمٹ کر حقیقی معنوں میں گلوبل ولیج بن چکی ہے کیونکہ انٹرنیٹ کی بدولت صرف ایک کلک کے ذریعہ دنیا کے کسی بھی حصہ تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نصاب میں طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو جلاء بخشنے والا مواد شامل کرنا ضروری ہے تاکہ وہ ریسرچ کے لئے نئے میدان تلاش کرسکیں -
کراچی کے حالات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کراچی آپریشن کے باعث شہر میں امن و امان کی صورتحال نمایاں طورپر بہتر ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ شہر میں ثقافتی ، سماجی ، تعلیمی اور تفریحی سرگرمیاں پھر سے فروغ پا رہی ہیں ، جو کہ نہایت خو ش آئند بات ہے ۔ انہوں نے ملک کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے چیئر مینز سے کہا کہ وہ شہر میں اپنے قیام کے دوران اس بات کو واضح طور پر محسوس کریں گے کہ کراچی اب ایک پر سکون شہر ہے جس کی رونقیں پھر سے لوٹ رہی ہیں۔اجلاس میں آئی بی سی سی کے چیئر مین پروفیسر انوار سمیت دیگر شرکا بھی شامل تھے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment