ھفتہ, 04 مئی 2024


قوم کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے، اساتذہ ہی ان کا ذہن تیار کرنے والے ہیں،میجر جنرل فیض حمید

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جنرل آفیسر کمانڈنگ 16ڈویژن پنوعاقل چھاؤنی میجر جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ قوم کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے، اساتذہ ہی نوجوانوں کا ذہن تیار کرنے والے ہیں، انہیں کیڈٹس کے ذہنوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں، والدین بھی اپنے بچوں کے دوست بن کر رہنمائی کریں ۔ 

 

وہ گورنمنٹ کیڈٹ کالج پنوعاقل میں چوتھے یوم والدین کے موقعے پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بعد میں بہتر کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس، افسرز، اساتذہ میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی پنوعاقل میجر جنرل فیض حمید نے کہا کہ اساتذہ کو بچوں کی کردار سازی کا عظیم مشن ملا ہوا ہے، انہیں قوم کے مستقبل کی تعمیر ذمہ داری سے کرنی ہوگی تاکہ کیڈٹس کے ذہنوں میں دھرتی سے بیحد پیار اور محبت کا احساس پیدا ہو سکے اور اساتذہ کو اپنے کام اور صلاحیتوں پر فخر ہونا چاہئے۔

 

گورنمنٹ کیڈٹ کالج پنوعاقل کے پرنسپل ونگ کمانڈر (ر) علی احمد کھوسو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ حقیقت میں جہالت اور معاشرتی ناانصافی کے خلاف ہے، تعلیم کے زیور سے ہی جہالت اور دہشتگردی کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment