ھفتہ, 04 مئی 2024


جامعات کی نئی رینکنگ جاری

 ایمزٹی وی(ایجوکیشن) اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان نے سال 2015کیلئےپاکستانی جامعات کی درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے مجموعی درجہ بندی کے طور پر دس جامعات کو سرفہرست رکھا ہے ان میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو پہلا ، پنجاب یونیورسٹی لاہور کو دوسرا اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کو تیسرا نمبر دیا گیا جبکہ دوسری جانب زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا چوتھا، آغا خان یونیورسٹی کا پانچواں، کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفامیشن ٹیکنالوجی کا چھٹا ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجنئیرنگ اینڈ اپلائیڈسائنسز کو ساتواں ، جامعہ کراچی کو آٹھواں، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کونواں اور یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کو دسواں نمبر دیا گیا شامل ہیں جامعات کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کیلئے عمل میں لائے گئے لائحہ عمل میں معیارتعلیم، معیار تدریس، تحقیق، معاشی سہولیات اورمعاشرتی کردارجیسے اہم پہلوئوں کو مدنظر رکھا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment