جمعرات, 02 مئی 2024


انٹر بورڈ ، سکریٹری اور ناظم امتحانات کی اسامیوں کیلئےٹیسٹ و انٹرویو ملتوی

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور انٹر بورڈ کراچی کی بھرتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ناصر انصار کی سکریٹری اور ناظم امتحانات کی اسامیوں کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو کے عمل میں شرکت سے معذ وری کے بعد انٹر بورڈ کراچی نے9مارچ کو ہونے والے سکریٹری اور ناظم امتحانات کی اسامیوں کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو کو ملتوی کردیا ہے۔ 

 

ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور انٹر بورڈ کراچی کی بھرتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ناصر انصار نے انٹر بورڈ کے چیرمین کو باقاعدہ خط بھی تحریر کیا ہے جس مین کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد اب میں انٹرویو اور ٹیسٹ کے عمل میں شریک نہیں ہوسکتا لہذا بوردڈ عدالتی فیصلے کی روشنی میں انٹرویو نہ لے۔ 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment