جمعرات, 02 مئی 2024


سر سید یونیورسٹی نے نتائج کااعلان کردیا

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے چھ شعبہ جات الیکٹرانک انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ،سول انجینئرنگ ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ ، بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے بی ایس ڈگری پروگرام کے فائنل نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ چھ شعبہ جات میں ایم ایس کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جس میں 32 طالبِ علموں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.ssuet.edu.pk اور نوٹس بورڈ پر بھی نتائج دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment