Saturday, 21 September 2024


بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) انڈیا کی ریاست اترپر پردیش کے ایٹا ضلع میں زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک اور چھ افراد اپنی بینائی سے محروم ہوگئے.تفصیلات کےمطابق ریاست اتر پردیش کے سینیئر پولیس اہلکار اجے شنکر رائے کے مطابق زہریلی شراب پینے سے مزید پچاس افراد کی طبیعت خراب ہوئی ہے،متاثرہ افراد کا مقامی اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے. پولیس کے مطابق جمعے کی شب ایٹا ضلع کے علاقے علی گنج میں لوگوں نے ایک دوکان سے یہ شراب خریدی تھی اور اس کو پینے کے فوراً بعد لوگوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی. پولیس کے مطابق زہریلی شراب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے،پولیس حکام نے اس سلسلے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے اور ریاستی حکومت نے لاپرواہی برتنے کے الزام میں متعدد افسران اور ملازمین کو معطل کر دیا ہے. یاد رہے کہ غیرقانونی شراب انڈیا میں ایک بہت بڑا اور منافع بخش کاروبار ہے،اس کاروبار میں ملوث افراد خفیہ مقامات پر شراب تیار کرتے ہیں. واضح رہے کہ گزشتہ سال اترپردیش کے ہی شہر لکھنؤ کے قریب واقع ایک علاقے میں زہریلی شراب پینے سے 35 افراد کی موت ہو گئی تھی.

Share this article

Leave a comment