Friday, 20 September 2024


بھارتی ریاست بہار میں بھی پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت میں علیحدگی کی تحریکیں تیزی سے زور پکڑ رہی ہیں ۔ آج بھی ریاست بہار کے ایک گھر کی چھت پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر پاکستانی پرچم چھت سے اتار کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ کھرادی محلہ کے رہائشیوں نے پاکستانی پرچم لہرانے پر مذکورہ شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

Share this article

Leave a comment