ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)سام سنگ چین کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ”بی وائی ڈی“ میں 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی الیکٹرونکس کمپنی ”سام سنگ“ چین کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ”بی وائی ڈی“ میں 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی وائی ڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ سام سنگ کی ذیلی کمپنی 57.4 یوآن فی حصص کے حساب سے سرمایہ کاری کرے گی جس کیلئے”شنگھائی سام سنگ سیمی کنڈکٹر“ نے 1.92 فیصد حصص کی خریداری کیلئے 3 ارب یوآن کی ادائیگی کا وعدہ کیا ہے۔