Saturday, 21 September 2024


چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) چین میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے آنے والے سیلاب میں کم از کم تین سو افراد ہلاک یا لاپتہ جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں.

منسٹری آف سول افیئرزکے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں ہبئی اور حنان میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی اشد ضرورت ہے.

ہبئی میں سیلاب کے دوران غفلت برتنے پر پانچ آفیشلز کو پیر کو معطل کردیا گیا،آفیشل نے بتایا کہ سیلاب سے 164 سے زائد افراد ہلاک اور 150 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں.

مقامی افراد نے حکام پر سیلاب کے حوالے سے اطلاع دینے میں ناکامی اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے اثرات کو چھپانے کا الزام عائد کیا، شمالی چین میں مون سون بارشوں کے سبب سیلاب نئی بات نہیں جبکہ مون سون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ہوتی ہیں.

واضح رہے کہ رواں ماہ کےآغاز میں وسطی اور جنوبی چین میں ہونے والی شدید بارشوں کے شہر سیلاب کی زد میں آگئے تھے جس کے سبب دو سو سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے تھے.

Share this article

Leave a comment