Sunday, 22 September 2024


امریکہ میں تبدیلی, نیا امیدوارنامزد

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی اکثریتی جماعت کی جانب سے بطور خاتون صدر نامزدگی کا اعزاز حاصل کر لیا.

تفصیلات کے مطابق ہیلری کلنٹن نے ریاست پنسلوینیا کےشہرفلاڈیلیفیامیں منعقد ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے کنوینشن کے دوران ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں 2382 ووٹ حاصل کیے. برنی سینڈرز جنہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے لیے ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا تھا انہوں نے جماعت کے اتحاد کی علامت کے طور پراسٹیج پر آکر ہیلری کی نامزدگی کا اعلان کیا.

ہیلری کلنٹن امریکا میں کسی بڑی سیاسی جماعت کی جانب سےصدارتی امیدوار نامزد کی جانےوالی پہلی خاتون ہیں،رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب ان کا مقابلہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا.

یاد رہے کہ اس سے قبل ہیلری کلنٹن نے ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کیا تھا.58 سالہ ٹم کین معتدل رہنما ہیں اور ہیلری نے انھیں ایسے امیدواروں پر ترجیح دی ہے جن کا جھکاؤ بائیں بازو کی جانب زیادہ ہے،ٹم کین اسقاطِ حمل کے خلاف ہیں اور وہ آزادانہ تجارت کے معاہدوں کے حامی ہیں.

واضح رہے کہ امریکی نائب صدر کے لیے ہیلری کلنٹن کی جانب سے نامزد کین ہسپانوی زبان روانی سے بولتے ہیں اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مہم کے دوران ہسپانوی امریکی ووٹروں کی حمایت حاصل کر سکتے ہیں.

Share this article

Leave a comment