Saturday, 21 September 2024


جعلی ڈگریاں بنانے والا ایف آئی اے کی گرفت میں

ایمزٹی وی(تعلیم )جامعات کی جعلی ڈگریاں بنا کر فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی میں ایک اور کارندہ گرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے انسپکٹر اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جامعات کی جعلی ڈگریاں بنا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو پہلے سے گرفتار جامعہ کراچی کے ملازم زین نبی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے ملزم مرزا یاسین بیگ جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والے گروہ کے لئے ڈگریاں خریدنے والوں سے رقم جمع کرنے کا کام کرتا تھا اور یہ رقم زین نبی کو لا کر دیتا تھا جہاں سے رقم گروہ کے دیگر افراد میں تقسیم کی جاتی تھی ۔

 

۔واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کے ٹیبولیشن روم میں جامعہ کراچی کے کسی ملازمت کو بھی بغیر اجازت داخلے کی اجازت نہیں ہوتی ہے تاہم زین نبی کو والد کی ریٹائرمنٹ پر شعبہ امتحانات کے ٹیبولیشن روم میں ہی ملازمت مل گئی تھی اس دوران ملزم کا مشکوک سرگرمیوں پر جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے شعبہ بین الاقوامی تعلقات تبادلہ کردیا تھا اور اس کے بعد زین نبی کو شعبہ پرائیویٹ منتقل کردیا تھا تاہم ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Share this article

Leave a comment