Friday, 20 September 2024


ہالی وڈ فلم آئی ٹی کا ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن اور سسپنس سے بھر پور فلم آئی ٹی کی کہانی کامیاب بزنس مین اور ایک ہیکر کی دشمنی پر مبنی ہے۔ نوجوان ہیکر بزنس مین مائیک کی طرف سے بے عزتی کرنے پر اس کا دشمن بن جاتا ہے اور اس کے گھر ، دفتر ، جہاز اور گاڑی تک پر حملہ کرتا ہے۔ نوجوان ہیکر قانون کی گرفت میں آئے گا یا مائیک کی زندگی مزید اجیرن بنائے گا۔ شائقین کا انتظار 23 ستمبر کو ختم ہو جائے گا۔

Share this article

Leave a comment