Friday, 20 September 2024


ریلوے نے ایک بار پھر عوام کو خوشخبری سنادی

ایمزٹی وی(بزنس)ریلوے انتظامیہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 3 ٹرینیں چلانے کا معاہدہ کرلیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک تقریب ہوئی۔ جس میں ہزارہ ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کیلیے میسرز سید جمیل اینڈ کمپنی کے سید جمیل جب کہ بولان میل کے معاہدے پر پرائیویٹ کمپنی میسرز رانو خان جسکانی اینڈ کمپنی کے رانو خان جسکانی اور ریلوے کی جانب سے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصود النبی نے دستخط کیے، یہ معاہدے 3سال کے لیے ہوں گے، نجی انتظامیہ ریلوے کو سالانہ طے شدہ رقم اداکرنے کی پابند ہو گی۔

Share this article

Leave a comment