Saturday, 21 September 2024


ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا

ایمزٹی وی(بزنس)کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن (کے ٹی بی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر زور دیا کہ سیلز ٹیکس ریٹرنز کے لیے متعارف کرائے گئے نئے طریقہ کار 'ای-فائلنگ' میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے ٹیکس ادا کرنے والوں کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان نہ کیا جائے۔

سیلز ٹیکس ریٹرنز کیلئے متعارف کرایا گیا نیا نظام یکم جولائی 2016 سے نافذ کیا گیا تھا، جس کے مطابق ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہر ماہ کی 10 تاریخ سے قبل ضمیمہ 'سی' کے ذریعے ٹیکس رٹرنز جمع کرانے ہوں گے۔

اس حوالے سے مختلف مسائل کو دیکھتے ہوئے، کے ٹی بی اے نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا انفرادی یا دستی ان پٹ کا اختیار فعال نہیں تھا اور آزاد جموں و کشمیر کو ان پٹ ٹیکس پنچنگ بھی دستیاب نہیں تھی۔ ان سب سے بڑھ کر، مذکورہ نظام کو یکم جولائی 2016 سے فعال کیا جانا تھا تاہم اس کو 26 جولائی کو آپریشن کیا گیا۔

Share this article

Leave a comment