Saturday, 21 September 2024


اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

ایمزٹی وی(بزنس) اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان کے ساتھ 100 انڈیکس میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 200 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 40 ہزار 63 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق غیر ملکی خریداروں کی سرمایہ کاری اور اچھے مالیاتی نتائج کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دن کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج 39 ہزار 9 سو 27 پوائنٹس پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی رھی اور 100 انڈیکس 56 پوانٹس اضافے کے بعد 39 ہزار8سو 61 پوانٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ کاروباری حجم 38 کروڑ شیرز رہا تھا، نمایاں کاروبار کے الیکٹرک کے شیرز میں ہوا تھا۔

Share this article

Leave a comment