Saturday, 21 September 2024


امریکہ میں مسافر طیارہ تباہ، 10 افراد ہلاک

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی ریاست ورجینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران درختوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے ایئرپورٹ شانن پر لینڈنگ کے دوران ایک چھوٹا مسافر طیارہ رن وے سے اتر کر درختوں سے ٹکرا گیا، حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ گئی جس کے نتیجے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ اور 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں تحویل میں لے لی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی تاہم افراد کا تعلق کسی دوسری ریاست سے ہے۔

Share this article

Leave a comment