Friday, 20 September 2024


حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، 7 افراد جاں بحق

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثی باغیوں کے ایک راکٹ حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب حکام کے مطابق راکٹ حملہ یمن سرحد کے قریب واقع جنوبی شہر نجران کے صنعتی علاقے میں کیا گیا۔ حوثی باغیوں کے اس حملے میں چار سعودی شہری اور تین غیرملکی ہلاک ہوئے ہیں۔ یاد رہے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں حوثی باغیوں کے حملوں سے 100 سے زائد شہری اور اہلکار ہلاک ہو چکے ہیِں۔

Share this article

Leave a comment