Saturday, 21 September 2024


سلمان خان کا ہر بھارتی کھلاڑی کو انعام دینے کا اعلان

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ریو اولمپک میں بھارتی ٹیم کے سفیر بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ ریو اولمپکس میں حصہ لینے والے ہر بھارتی کھلاڑی کو ایک لاکھ ایک ہزار روپے کا چیک دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا، جس میں کہا کہ اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کیلئے ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ایک ہزار روپے کا چیک دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کھیلوں کا کافی حمایت کر رہی ہے لیکن ہمیں بھی ایک قوم ہونے کے ناطے اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔

Share this article

Leave a comment