Friday, 20 September 2024


بھارتی وزیراعلیٰ کا متاثرہ علاقوں کا انوکھےاندازمیں دورہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو پولیس اہلکاروں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ گود میں اٹھا کر کروایا.

تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نےضلع پنا کی تحصیل امان گنج کے سیلابی علاقوں کا انوکھےانداز میں دورہ کرکے سب کو حیران کردیا.

وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران پیدل چلنا تک گوارہ نہیں کیا جس پر ان کو سیکورٹی اہلکاروں نے گود میں اٹھا کر دورہ کروایا.

بھارتی وزیراعلیٰ کی اس غیر سنجیدہ حرکت پرجہاں ان کا مذاق بناوہی ان کوسخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا.

afternoon minister district barefoot choiuhan personnel security 1e227cec 67c0 11e6 98ff 20252d6fa197 

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کو تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش شیو راج چوہان خوشی خوشی پولیس اہلکاروں کی گود میں سوار ہو گئے،جبکہ ایک اور جگہ وزیر اعلیٰ نے اپنے جوتے اتار کر ساتھی کو تھما دیے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی بھارتی وزیراعلی کی اس حرکت پر ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے.

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں خاتون وزیر نے پروٹوکول کے نام پر بھیک مانگنے والے بچے کو لات دے ماری تھی.

واقعہ اس وقت پیش آیاجب اسٹیٹ منسٹر ایک تقریب میں شرکت کے لیے سڑک عبور کر رہی تھیں اور اچانک ایک چودہ سالہ بچہ بھیک مانگنے کے لیے ان کے سامنے آگیا.

Share this article

Leave a comment