Sunday, 22 September 2024


ایم کیو ایم کے قائد غدار ہیں، وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ

ایمزٹی وی(لاہور) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف نعرے بازی اور ملکی سالمیت کے خلاف تقریر پر ایم کیو ایم کے قائد کو غدار قرار دیا جانا چاہیئے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنماء کی تقریر پر عوامی رد عمل، واضع پیغام ہے کہ قوم آئین اور پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنے والے بھی جان لیں کہ قوم متحد ہو کر ان کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

رانا ثناء اللہ نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی طرف سے کراچی میں میڈیا ہاوسسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت جمہوریت کی ضامن ہے اور پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے لئے صحافیوں کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جائے گا

Share this article

Leave a comment