Sunday, 22 September 2024


وسیم اختر نے بارہ مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا

ایمزٹی وی(کراچی) سانحہ بارہ مئی: عبوری چالان میں وسیم اختر ملزم نامزدسانحہ بارہ مئی میں نامزد ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں چالان پیش کردیا گیا ،چالان کے مطابق نامزد مئیر وسیم اختر نے بارہ مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

سانحہ بارہ مئی سے متعلق پیش کردہ چالان میں متن میں کہا گیا ہے کہ وسیم اختر سمیت دیگر کے خلاف بارہ مئی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہے جبکہ وسیم اختر بارہ مئی کے سانحہ میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرچکے

ہیںعدالت میں پیش کردہ چالان میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ بارہ مئی میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن اسلم کالا کی نشاندہی پر برآمد بھی ہوا ہے جبکہ جے آئی ٹی کیلئے اعلی حکام سے رجوع کیاگیا ہے

عدالت نےعبوری چالان منظور کرتے ہوئے حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دے دی

Share this article

Leave a comment