Saturday, 21 September 2024


فرانس میں برقینی پر عائد پابندی ختم

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) فرانس کی عدالت نے30قصبوں کے میئروں کی جانب سے ساحل سمندر پر اسلامی برقینی سوئمنگ سوٹ پہننے پر عائد پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ یہ پابندی واضح اور سنجیدہ طور پر بنیادی حقوق اور عقائد کی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں ہیومین رائٹس لیگ (ایک ڈی ایچ) اور اینٹی اسلاموفوبیا ایسوسی ایشن (سی سی آئی ایف) نے اس پابندی پر عدالت کو توجہ دلائی تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشل نے برقینی پر عائد پابندی کو معطل کرنے کے عدالتی فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے نے ایک حد مقرر کر دی ہے۔ اب فرانسیسی حکام کو یہ دکھاوا بند کر دینا چاہیے کہ یہ اقدامات خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے ہیں۔

Share this article

Leave a comment