Friday, 20 September 2024


ایدھی کے شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا ہے

ایمزٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم کے شاہ فیصل کالونی سیکٹر میں قائم منی زو میں پھنسے ہوئے جانوروں کو ایدھی شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا ہے۔

رینجرز اور پولیس نے شاہ فیصل نمبر ایک میں واقع سیکٹر آفس کو سیل کیا تو اس کے اندر موجود منی زو کے جانور بھی پھنس گئے۔

جیو نیوز نے جانوروں کے پھنس جانے کی خبر چلائی تو اعلیٰ حکام حرکت میں آگئےاور ضلعی انتظامیہ کی مدد سےجانوروں کو نکالنے کی تیاری شروع کی گئی ۔

اس موقع پر ایدھی کے اینیمل ریسکیو یونٹ کو طلب کیا گیا۔ ایدھی کے اینیمل ریسکیو یونٹ کے ہیڈ سید مصطفیٰ کے مطابق یہاں 26 جانور موجودتھے جنہیں سپر ہائی وے پر واقع ایدھی کے شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مگر مچھوں کو صبح چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا

Share this article

Leave a comment