Friday, 20 September 2024


برطانوی شہزادی ڈیانا کی انیسویں برسی آج منائی جارہی ہے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی برطانیہ کی شہزادی لیڈی ڈیانا کی انسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ تنازعات کا شکار رہنے والی ڈیانا کی موت بھی متنازع رہی۔

ڈیانا سپنسر یکم جولائی انیس سو اکسٹھ کو برطانیہ کے شہر سینڈرنگھم میں پیدا ہوئیں۔ جولائی انیس سو اکیاسی کو بیس برس کی عمر میں برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس سے شادی ہوئی اور یوں وہ دنیا میں لیڈی ڈیانا کے نام سے مشہور ہوئیں۔ وہ بہت سی رفاہی تنظیموں کی پیٹرن رہیں۔ پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی پیدائس کے بعد شہزادہ چارلس اور ڈیانا کے تعلقات میں سرد مہری آگئی۔ جس کے باعث اگست انیس سو چھیانوے میں دونوں نے عليحدگی اختيارکر لی۔

انہوں نے انیس سو پچانوے اور ستانوے میں عمران خان اور انکی سابق اہلیہ جمائما خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔ اکتیس اگست انیس سو ستانوے کو فرانس کے شہر پیرس میں ٹریفک حادثے میں شہزادی ڈیانا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

Share this article

Leave a comment