Saturday, 21 September 2024


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے متوالے قابض افواج کے سامنے گزشتہ دو مہینوں سے سر بکف کھڑے ہیں۔ قابض بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے لیکن ان کے قدم میں لغزش تک نہیں آئی۔ بھارتی کل جماعتی وفد کی سری نگر آمد پر کئی علاقوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ شوپیاں میں مظاہرین نے سیکرٹریٹ کی عمارت کو آگ لگا دی ہے۔ مظاہرین پر قابض افواج کی فائرنگ سے ڈھائی سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حریت رہنماؤں نے بھارتی وفد سے مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

Share this article

Leave a comment