Sunday, 22 September 2024


ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے پیسے کمانے کی اسکیم متعارف کرادی

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے ایک ایسی اسکیم متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت وہ اپنی بنائی ہوئی ویڈیوز شیئر کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔

ٹوئٹر کے پروڈکٹ مینیجر گائے اسنیر نے اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں منگل 30 اگست کو بتایا کہ اب ٹوئٹر سے پیسہ کمانا بھی ایک ٹوئٹ کرنے جیسا ہی آسان بنایا گیا ہے، صارفین اپنی ویڈیوز شئیر کر کے پیسے کما سکتے ہیں جس کی جتنی ویڈیوز زیادہ شئیر ہوں گی اور سیکھی جائیں، ان کو اس حساب سے اشتہارات سے آنے والی انکم میں سے ان کے حساب سے پیسہ دیا جائے گا۔

اس کے لیے صارفین کو ٹوئٹر کی انگیج ایپ پر جاکر پروگرام میں اپلائی کرنا ہوگا، جس کے بعد ویڈیو شیئر کرنے پر ان کے سامنے ایک باکس آئے گا جس پر مارک کرنے سےوہ آپشن دیں گے کہ اپنی ویڈیوز میں اشتہارات کے اضافے کے لیے تیار ہیں۔ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 70 فیصد صارف کو ملے گا جبکہ 30 فیصد ٹوئٹر خود رکھے گا۔

اس پروگرام میں ہر کوئی اپلائی کرسکتا ہے لیکن ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس پروگرام ایسے صارفین استعمال کریں، جن کے فالورز کی تعداد زیادہ ہو تاکہ صارفین اس پروگرام سے آمدنی کا بڑا حصہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ ٹوئٹر نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہائی پروفائل شخصیات اور میڈیا برانڈز عام لوگوں کو اپنی جانب کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‌۔

واضح رہے کہ یوٹیوب اور ڈیلی موشن بھی صارفین کو ایسے پروگرامز کی پیشکش کرچکے ہیں، جیسے فیس بک لائیو ویڈیوز پر معاوضے کی پیشکش کررہی ہے تاہم وہ فی الحال بڑے میڈیا اداروں کو ہی ادائیگیاں کررہی ہے۔

Share this article

Leave a comment