Monday, 23 September 2024


کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 36 پیسے اضافہ کی منظوری


ایمز ٹی وی (تجارت) نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 36 پیسے اضافہ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواست کی تھی۔ سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 36 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ اضافہ جون کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار مہنگی پڑی ہے۔ اضافہ صارفین سے ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے قیمت میں 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی

Share this article

Leave a comment