Saturday, 21 September 2024


لیاری ندی سے آٹھ افراد کی لاشیں نکال لیں گئیں

ایمزٹی وی(کراچی) لیاری ندی سے آج بھی دو لاشیں ملیں رواں ماہ کے دوران اب تک آٹھ لاشیں نکالی گئیں ہیں۔ ان میں سے اب تک صرف ایک ہی لاش کی شناخت ہوپائی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران لیاری ندی سے آٹھ افراد کی لاشیں نکال لیں گئیں۔


ان میں سے سات افراد کی لاشیں ماڑی ہور تھانہ کی حدود میں لیاری ندی سے ملیں جبکہ ایک لاش تھانہ شیرشاہ کے حدود میں لیاری ندی کے حصے سے ملی۔ ان آٹھ لاشوں میں سے صرف ایک لاش کی شناخت عبید پٹھان کے نام سے ہوپائی ہے۔ جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا جارہا ہے۔ آج بھی ماڑی پور سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔


دونوں مقتولین کو سر اور سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ دونوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔ تاہم ابھی انکی شناخت نہیں ہوپائی۔

Share this article

Leave a comment