Saturday, 21 September 2024


پاکستانی گلوکار وں کی بیرون ملک شوزکرنیکی تیاریاں شروع

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی گلوکاروں کے مختلف میوزک بینڈز نے 2016کے آخری مہینوں میں مڈل ایسٹ ،یورپ ، بھارت ، سنگاپور اور امریکہ کے مختلف شہروں میں شوز کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ گلوکاروں کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے خوشگوار تعلقات سے ملک کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کی کوشش کرینگے ، اب ہم امن و آشتی کا پیغام دنیا بھر میں میوزک کے ذریعے پھیلا نا چاہتے ہیں۔گلوکار ظفر رامے و دیگر فنکار آج کل امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ملکی گیتوں کے ذریعے سدا بہار گانوں کو ایک بار پھر متعارف کرانے میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے کئی سنگر ز نے خفیہ طور پر بیرون ممالک جانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ان ممالک میں وہ پروموٹر ز کی آفر ز ملنے پر میوزک کنسرٹس میں پرفارم کرنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں علی عظمت ،سلیم جاوید، عابدہ پروین ،ٹینا ثانی و دیگر گلوکار وں کو متعدد ممالک میں پرفارم کرنے کی آفرز مل چکی ہیں وہ اپنے شیڈول ترتیب دے رہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment