Saturday, 21 September 2024


پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ

ایمز ٹی وی (تجارت) اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ ، فرنس آئل کی درآمد بڑھنے سے پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ ہوا۔ معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 21 فیصد اضافے سے 44 لاکھ ٹن رہی ، لوڈ شیڈنگ میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے نے پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کو ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا ہے ۔ اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 20 فیصد اضافے سے 22 لاکھ ٹن رہی ، اس عرصے میں 9 لاکھ 75 ہزار ٹن فرنس آئل ، 5 لاکھ 43 ہزار ٹن پیٹرول اور 6 لاکھ 42 ہزار ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل استعمال ہوا ۔ اس طرح مالی سال 17-2016 کے پہلے دو ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 21 فیصد اضافے سے 44 لاکھ ٹن رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 36 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات استعمال ہوئی تھیں ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور گرمیوں میں فرنس آئل کی امپورٹ بڑھ جانے سے پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈ سطح پر پہنچی ۔

Share this article

Leave a comment