Saturday, 21 September 2024


3 کروڑ روپے مالیت کا سونا اور نقد رقم کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام


ایمز ٹی وی (تجارت) کسٹم حکام نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا اور نقد رقم کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹم حکام کے مطابق 3 ملزمان سونا اور نقد رقم اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے ناکام بنایا گیا۔ ملزم سید ناصر، فیصل بن سلیمان اور راشد اقبال سونا اور رقم کراچی سے دبئی جانے والی پرواز ’ای کے 65‘ کے ذریعے اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والے سونے کی مالیت 3 کروڑ روپے ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کسٹم حکام کی جانب سے کئی بار سونا اور کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی جاچکی ہے۔

Share this article

Leave a comment