Friday, 20 September 2024


رواں برس بھی کپاس کی پیداوار اپنے اہداف حاصل نہیں کرپائے گی


ایمز ٹی وی (تجارت) کاٹن اسسمنٹ کمیٹی کے مطابق رواں برس کپاس کی پیداور 1 کروڑ 12 لاکھ بیلز رہے گی ، پیداوار ایک کروڑ 12 لاکھ بیلز رہے گی. کپاس کی پیداوار اپنے ہدف سے 20 فیصد کم رہنے کا خدشہ ہے ۔ کاٹن اسسمنٹ کمیٹی کے مطابق رواں برس کپاس کی پیداور 1 کروڑ 12 لاکھ بیلز رہے گی ۔ رواں برس بھی کپاس کی پیداوار اپنے اہداف حاصل نہیں کرپائے گی ۔ کاٹن اسسمنٹ کمیٹی کے مطابق کپاس اپنے ہدف 1 کروڑ 41 لاکھ بیلز کے مقابلے میں 1 کروڑ 12 لاکھ بیلز رہنے کا امکان ہے ، دوسری جانب سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خوراک کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں کپاس 16 فیصد کم ایریا پر کاشت کی گئی ہے ۔ گذشتہ برس کپاس کی کم پیداوار کے باعث جی ڈی پی اعشاریہ 5 فیصد متاثر ہوئی تھی ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کم پیداوار کے باعث رواں برس ٹیکسٹائل کے شعبے کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے 20 لاکھ کاٹن بیلز درآمد کرنا پڑے گی

Share this article

Leave a comment