Saturday, 21 September 2024


پاکستان معاشی استحکام کے حصول کے بعد اقتصادی نمو کی جانب بڑھ رہا ہے


ایمز ٹی وی (تجارت) ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی سروسز کی بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں فراہمی کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کے حصول کے بعد اقتصادی نمو کی جانب بڑھ رہا ہے۔
اس سلسلے میں مالی شمولیت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال کو عام کرنا معاون و مددگار ثابت ہوگا۔ مزید برآں وفاقی وزیر خزانہ نے اسلامک بینکنگ کے فروغ کیلیے اسٹیرنگ کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمد کرانے کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جو شفارشات پرعملدرآمد یقینی بنائے گی۔
ٹیکس ڈائریکٹری کے اجرا کے موقع پر وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے جبکہ جنرل ٹیکس ڈائریکٹری بھی شائع کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ یہ ایف بی آر کی تیسری ٹیکس ڈائریکٹری ہے، ڈائریکٹر ی میں تاخیر تاجروں کے ساتھ مذاکرات کی وجہ سے ہوئی، گزشتہ تین سال میں گوشوارے جمع کرانے میں ساڑھے تین لاکھ کاا اضافہ ہوا. انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹری کے اجرا کے لیے کابینہ کی منظوری لی گئی۔اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ سے ٹیکس کٹ جاتا ہے۔جو اراکین پارلیمنٹ گوشوارے جمع کرائیں گے ان کے نام پھر اپ ڈیٹ کر دیں گے۔

Share this article

Leave a comment