Saturday, 21 September 2024


عید الاضحی پر سندھ کی عوام کے لئے خوشخبری


ایمز ٹی وی (تجارت) عید الاضحی پر سندھ کی عوام کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ اگلے ہفتے پیر اور بدھ کو سی این جی اسٹیشز کھلے رہیں گے ۔ اگلے ہفتے صرف جمعے کو سی این جی نہیں ملے گی ۔ سوئی سدرن گیس ترجمان کے مطابق عید الاضحی پر عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ نے سندھ میں اگلے ہفتے سی این جی کی بندش تین روز کے بجائے صرف ایک روز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت اگلے ہفتے پیر اور بدھ کو سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے جبکہ صرف جمعہ 16 ستمبر کو صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بند رہے گی ۔ رواں ہفتے اتوار گیارہ ستمبر کو سندھ کی صنعتوں اور نجی بجلی گھروں کو گیس کی سپلائی لوڈ شیڈنگ پلان کے تحت معطل رہے گی ۔

Share this article

Leave a comment