Tuesday, 24 September 2024


رمضان شوگر مل میں را ایجنٹون کی ملازمتیں پہلی قسط ہے،


ایمزٹی وی(لاہور) ایم ڈی شریف گروپ آف انڈسٹریز یوسف عباس شریف نے ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے شریف برادرز کی رمضان شوگر ملز میں بھارتی شہریوں اور را کے مبینہ ایجنٹوں کی موجودگی اور ریکارڈز کو سبوتاژ کرنے کے لیے جان بوجھ کر آگ لگانے کا الزام لگایا تھا۔


ڈاکٹر طاہر القادری جانب سے سنگین الزامات لگانے کے بعد ایم ڈی شریف گروپ آف انڈسٹریز یوسف عباس شریف نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ شریف خاندان کی شوگر ملز میں کوئی بھارتی کام نہیں کر رہا،سربراہ عوامی تحریک جھوٹے ہیں اورجھوٹ بولنے پر وہ طاہر القادری کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔

شریف برادرزکی شوگر مل میں موجود 50 بھارتیوں کے نام جاری

ایم ڈی شریف گروپ نے کہا کہ شریف خاندان کی شوگر مل 1992 میں قائم ہوئی اور اس میں 1100 ملازمین کام کر رہے ہیں جن میں سے کوئی ملازم بھارتی شہریت نہیں رکھتا نہ ہی کوئی غیر ملکی ہے، تمام ملازمین پاکستانی ہیں۔

ابھیک نہیں‌ مانگ رہے، راحیل شریف انصاف دلانے کا وعدہ وفا کریں، طاہر القادری

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے پریس کانفرنس میں شریف خاندان پر سنگین الزامات کے ثبوت پیش کیے تھے اور ان کی پریس کانفرنس کے دوران شریف برادران کی چنیوٹ میں واقع رمضان شوگر مل میں آگ لگ گئی جس پر طاہر القادری کا کہنا تھا” میں نے پریس کانفرنس کے شروع میں ہی بتادیا تھا کہ ثبوت مٹانے کے لیے آگ لگائی جاتی ہے۔ فیکٹری میں آگ لگ گئی اور میری بات سچ ثابت ہوئی“۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اور اب واہگہ بارڈر پر بھی آگ لگ جائے گی اور تمام بھارتیوں کا ریکارڈ جل جائے گا۔ شریف برادران سے ملکی سالمیت کو شدید خطرہ ہے اور یہ لوگ برسر اقتدار رہے تو ملکی سلامتی کو شدید خطرات ہیں“۔

بعد ازاں پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ رمضان شوگر مل کے ایم ڈی سے جھوٹ بلوایا جا رہا ہے اگر کوئی قانونی نوٹس بھیجا گیا تو منہ توڑ جواب دینگے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے رمضان شوگر مل کے لیٹر ہیڈ پر بھارتیوں کے ویزے لگے ریکارڈ میڈیا کو دکھا دیا ہے جنہیں خود رمضان شوگر مل کی انتظامیہ نے استثنیٰ والے خصوصی ملٹی پل ویزے دلوائے یہی وجہ ہے کہ شریف برادران کی شوگرمِلوں میں سالہا سال بھارتیوں
کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شریف برادران کی کرپشن اور ملک دشمن اقدامات کو عوام الناس کے سامنے لاتے رہیں گے اور رمضان شوگر مل میں را ایجنٹون کی ملازمتیں پہلی قسط ہے ابھی تو کے ملکی سا لمیت کے خلاف اقدامات کی مزید قسطیں آنا باقی ہیں

Share this article

Leave a comment