Saturday, 21 September 2024


آئی فون7 آتے ہی خراب ہوگیا، بڑی خامی سامنے آگئی

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) جیسے توقع کی جارہی تھی ایپل نے آئی فون سیون میں ہیڈ فون جیک کو ختم کردیا ہے اور اس کی جگہ 2 آپشنز دیئے ہیں۔ ایک تو تار والا ائیر بڈ ہے جو لائٹننگ پورٹ کے ذریعے کنکٹ کیا جاتا ہے۔ دوسرا اور زیادہ خاص نیا وائرلیس ائیر بڈ ہے جسے ائیر پوڈز کا نام دیا گیا ہے۔ ائیر پوڈز جیسے نام سے ہی لگتا ہے کہ حیرت انگیز ٹیکنالوجی سے مزئین ہے جو شور وغل ختم کرنے اور ایک نئی وائرلیس چپ کے ساتھ ہے جو ان تمام مسائل کا حل ہے جو وائرلیس ہیڈ فونز کے استعمال کے دوران سامنے آتے ہیں۔

مگر ٹوئٹر پر لوگوں نے ابھی سے ائیر پوڈز میں ممکنہ خامیوں کی نشاندہی کرنا شروع کردی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس لوگوں کے کانوں سے گر کر آسانی سے گم ہوسکتی ہے۔ لگتا ہے کہ ایپل کو بھی اس کا احساس ہے، اسی لیے کمپنی کی جانب سے مختلف ہیڈ فونز کو متعارف کرایا گیا ہے جنھیں جسمانی سرگرمیوں کے دوران بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم لوگوں کی شکایات اس سے دور نہیں ہوئیں اور ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ ائیرپوڈ لگتا ہے کہ کچھ کانوں میں رک نہیں سکتے۔

ایک اور خرابی اس کی بیٹری لائف ہے، یہ پوڈز پانچ گھنٹے تک چلتے ہیں جس کے بعد انہیں چارج کرنا پڑتا ہے اور اس کا کیس ہی چارجر ہے۔ یعنی آپ کو اپنے ساتھ ہر وقت یہ کیس بھی رکھنا ہے اور اسے گم ہونے سے بھی بچانا ہے ورنہ ائیرپوڈ بیکار ہوجائے گا۔

Share this article

Leave a comment