Friday, 20 September 2024


پانچویں ایٹمی دھماکے سے دنیا خوفزدہ


ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) شمالی کوریا کی طرف سے پانچویں ایٹمی دھماکے کا اعلان کر دیا گیا ہے، شمالی کوریا کا یہ دھماکا پچھلے چار دھماکوں سے زیادہ شدید تھا۔

شمالی کوریا کی طرف سے پانچویں ایٹمی دھماکے نے دنیا بھر میں کھلبلی مچا دی ہے، گزشتہ ایک ماہ سے امریکا سفارتی محاذ پر شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں پر شدید تنقید کر رہا ہے اور پانچواں ممکنہ دھماکا صدر باراک حسین اوباما کے دورہ ایشیا کے فوراً بعد کیا گیا۔

ایٹمی دھماکا شمالی کوریا جنوب مشرق میں صبح کے وقت کیا گیا ، امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت شمالی اور جنوبی کوریا میں 5 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے اور پانچواں دھماکا پچھلے تمام دھماکوں سے زیادہ شدید تھا۔

ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے ایٹمی منصوبے کی مسلسل نگرانی کر رہا تھا اور علاقے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ان کے ایٹمی منصوبے تک رسائی کی کوشش بھی کرتا رہا۔

دوسری جانب امریکہ کے علاوہ جاپان،ترکی،چین، ٹوکیو اور دیگر ممالک نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment