Saturday, 21 September 2024


سانحہ9/11 پراوباما کا خطاب

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکا میں سانحہ نائن الیون کو آج پندرہ برس مکمل ہوگئے۔ نیو یارک میں ٹوئن ٹاور راکھ کا ڈھیر بنے، لیکن اس واقعے نے دُنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیا۔

نائن الیون سانحے کی پندرہویں برسی کے موقع پر صدر باراک اوباما نے اپنے ریڈیو خطاب میں امریکیوں پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں۔ ہم ان لوگوں کے سامنے ہار نہیں مانیں گے جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ہم ایسا ردعمل نہیں دے سکتے، جس سے ہمارے معاشرے کا چہرہ مسخ ہو۔ امریکی معاشرے میں رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہو کر سب سے ایک جیسا برتاؤ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات اب بھی موجود ہیں۔ امریکا القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے گا۔ ہم اپنے ملک کی حفاظت کے لیے ان گروپوں کو ختم کردیں گے۔

9 ستمبر 2001 ایک ایسا دن تھا کہ جب امریکا میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارتوں سے دو طیارے ٹکرادیے گئے، جس کے سبب 000،3سے زائدافراد ہلاک ہوئے۔

Share this article

Leave a comment